ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اننت ناگ تصادم میں 3 دہشت گرد ڈھیر

اننت ناگ تصادم میں 3 دہشت گرد ڈھیر

Mon, 16 Jan 2017 20:19:43  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر، 16/جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر ہوئے ایک تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے ایک افسر نے آج بتایا کہ ضلع میں پہلگام علاقے کے اوورا گاؤں میں ایک تصادم میں دہشت گرد مارے گئے۔گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے کل علاقے میں ایک تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت سیکورٹی فورسز تلاشی مہم چلا رہی تھی اسی وقت چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔افسر نے بتایا کہ کل دیر شام تصادم شروع ہوا جو رات تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصادم آج علی الصبا ح پھر شروع ہوا اور فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے تین اے کے- 47رائفل برآمد کی گئیں اور مہم ختم ہو گئی ہے۔


Share: